the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ذیابیطس ایسا مرض ہے جس کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ اس کا جڑ سے خاتمہ ممکن نہیں بلکہ اسے ادویات اور طرز زندگی سے بس کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ تاہم اب محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ غذائی مقدار میں کمی لاکر اس جان لیوا مرض کو ریورس کرنا ممکن ہے۔

 یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ سدرن کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق پانچ دن تک محض 7 سے 11 سو کیلوریز کا استعمال کرکے لبلبے کو دوبارہ سے خود کو تیار کرنے میں مدد دی جاسکتی ہے۔ لبلبہ بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے اور ذیابیطس کی شدت کے حوالے سے اہم اثرات مرتب کرتا ہے۔

 تحقیق کے دوران چوہوں پر اس حوالے سے کامیاب تجربات کیے گئے اور اب اس خیال کی آزمائش انسانوں پر کی جائے گی۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ پانچ دن تک بہت کم مقدار میں



غذا کا استعمال لبلبے کے خلیات کو انسولین بنانے کے حوالے سے موثر مدد فراہم کرتا ہے اور جیسا یہ سب کو علم ہوگا کہ ذیابیطس جسم میں انسولین کی کمی کے باعث پھیلتا ہے۔ تحقیق کے دوران چوہوں کو دن میں تین وقت بہت کم غذا دی گئی جس کے نتیجے میں ذیابیطس کا مرض ریورس ہونا شروع ہوگیا۔

 محققین کا کہنا تھا کہ نتائج کا اطلاق ذیابیطس ٹائپ ون اور ٹو دونوں کے شکار افراد پر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نتائج بہت اہمیت رکھتے ہیں کیونکہ اس کم از کم چوہوں پر تجربات سے ثابت ہوگیا ہے کہ غذا کے ذریعے ذیابیطس کی علامات کو ریورس کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تحقیق کے دوران چوہوں کو بہت کم غذا دی گئی اور پھر انہیں مناسب خوراک فراہم کی گئی جس کے نتیجے میں لبلبے کے خلیات میں دوبارہ حرکت پیدا ہوئی اور وہ حصے حرکت میں میں آئے جو مردہ ہوچکے تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.